20 اپریل 2011 - 19:30

خلیجی ممالک کے دانشوروں اور انٹیلکچولز نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام سیاسی قیدویوں کو آزادی دی جائے، سیاسی اصلاحات کیے جائیں اور عوام کو حق رائے دہی دیا جائے۔

ابنا: خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کی دسیوں ثقافتی تنظیموں کے 190 دانشوروں نے ان ریاستوں کے حکمران خاندانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزاروں سیاسی قیدیوں کو فورا رہا کردیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دانشوروں نے بحرینی، سعودی، عمانی اور اماراتی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فورا تمام سیاسی قیدی رہا کردیں جنہیں گذشتہ دنوں اصلاحات اور سیاسی تبدیلی کے مطالبہ پر گرفتار کیا گیا ہے ۔دانشوروں نے اس بات پر شیدید تشویش ظاہر کی ہے کہ خلیجی عرب ممالک میں پرامن مظاہرین پر تشدد سے کام لیا جارہا ہے اور سیاسی و انسانی حقوق کے مطالبے کو مذہبی تفرقہ کا رنگ دیکر فرقہ واریت پھیلایا جارہا ہےاپنے اس بیان میں دانشوروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ایک سو دس کے قریب افراد کو مظاہرے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ،انہوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار کے قریب ان قیدیوں کو فوری رہا کرے جن پر مختلف قسم کی بے بنیادسیاسی الزامات لگاکر بغیر کسی مقدمے کے جیل میں رکھا ہوا ہےاس بیان کے مطابق بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد اس وقت سات سو چالیس کے قریب ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں سیاسی قیدیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110